8 مئی 2015 - 17:37
عسال الورد: حزب اللہ اور شامی فوج کا تسلط

شامی فوج اور حزب اللہ لبنان نے تکفیری دہشتگرد عناصر کے خلاف کئی دن کی جنگ کے بعد جرود عسال الورد کے علاقے پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج اور حزب اللہ لبنان نے عسال الورد کے پینتالیس مربع کلومیٹر کے علاقے پر پوری طرح کنٹرول حاصل کر کے دہشتگردوں کا صفایا کر دیا- شام کی فوج اور حزب اللہ نے عسال الورد کے قبع شعب الجماعہ، قبع الکنیسہ ، قبع العریض اور حقل البیک پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا- اس کاروائی میں دسیوں تکفیری دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے ہیں- درایں اثنا المنار ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ الاسود کے نام سے مشہور النصرہ محاذ کے سرغنہ ابو مجاہد سمیت دسیوں دہشتگـرد ہلاک کر دیئے گئے ہیں-

.......

/169